Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بعض رہنما جھوٹ بولنے کی مشین بن چکے ہیں، وزیر اعظم

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کو ٹکم گڑھ ، سیکر ، کوٹہ ، کوربا اور بلند شہر کے پارٹی کارکنان سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی۔ اس دوران مودی نے اپوزیشن کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جھوٹ، پروپیگنڈہ اور عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔ بعض پارٹی رہنما تو جھوٹ بولنے کی مشین بن چکے ہیں۔ جب بھی منھ کھولتے ہیں دھڑ، دھڑ اے کے47- کی طرح جھوٹ نکلنا شروع ہوجاتے ہیں۔ ایسے عالم میں اپوزیشن کے جھوٹ کی قلعی عوام کے سامنے کھولناانتہائی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -نہرو میموریل میں4دانشوروں کی تقرری پر تنازع
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: