Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرکز اور راجستھان کی حکومت پوری طرح ناکام ہیں،غلام بنی آزاد

  جے پور ۔۔۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد نے مرکز کی مودی اور راجستھان کی وسندھرا راجے حکومت پر بدعنوانی، عوام کے ساتھ وعدہ خلافی اور دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دونوں حکومتیں پوری طرح ناکام ر ہی ہیں۔ جے پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے گزشتہ ساڑھے 4 برسوں میں انتخابات کے وقت اور اسکے بعد عوام کے ساتھ وعدوں کو پورانہیں کیا اور دنیا میں سب سے زیادہ بدعنوانی کے واقعات بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کے ان ساڑھے 4برسوں میں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے پارلیمنٹ اور اس سے باہر کئی ذرائع سے جنگی طیارے رافیل سودے معاملے، کالا دھن، بدعنوانی سمیت کئی مسائل کو انہوں نے اٹھایا۔ مودی حکومت نے کسی بھی سوال کا اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔انہوںنے مزید کہا کہ کانگریس نے رافیل معاملے میں جانچ کا مطالبہ کیا ۔ مودی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوںنے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے پارلیمنٹ میں وزیراعظم پر الزام لگے لیکن انہوں نے یہ بھی نہیں کہا کہ یہ غلط ہے، نہ جانچ کی بات مانی اور نہ کوئی جواب دیا۔ سی بی آئی کے ڈائریکٹر نے اپنی سطح پر جانچ شروع کردی تو انہیں رات میں ہی ہٹادیا گیا۔

شیئر: