انڈیگو کا طیارہ حادثے سے با ل بال بچ گیا
نئی دہلی۔۔۔۔انڈیگو ایئرلائنز کا طیارہ اے 320کولکتہ جارہا تھاکہ فضا میں پرندے سے ٹکرا گیا جسے ہنگامی بنیادوں پر لکھنؤ ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔انڈیگو کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا کہ ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا تھا تاہم طیارے کے انجن اور باڈی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پائلٹ نے کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے لکھنؤ ایئر پورٹ پر اتار لیا۔تکنیکی تحقیقات اور اصلاح و مرمت کے بعد طیارے کو پرواز کے قابل قراردیدیا گیا۔