آئی سی یو میں داخل لڑکی سے اسپتال اسٹاف کی زیادتی
بریلی۔۔۔۔یوپی میں ضلع بریلی کے نجی اسپتال میںنابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔آئی سی یو میں داخل لڑکی کے ساتھ اسپتال کے کمپاؤنڈر اور اسٹاف کے 4 دیگر ساتھیوں نے ہاتھ پاؤں اور منہ باندھ کر زبردستی انجکشن لگاکر بیہوش کر دیابعدازاں پانچوں نے صنفی زیادتی کا ارتکاب کیا۔واضح ہو کہ سبھاش نگر تھانہ علاقے کے بدایوں روڈ پر واقع مودھانس اسپتال میں 5 دن قبل بھمورا گاؤں کی رہنے والی لڑکی کو کھیت پر کا م کرتے وقت سانپ نے ڈس لیا تھا جس کے بعد اسے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیاتھا۔جب ڈاکٹروں نے علاج کے دوران چہرے پر لگائے گئے ماسک ہٹائے تو لڑکی نے زیادتی کا واقعہ بیان کیا۔ اہل خانہ نے 100 نمبر پر پولیس کوفون کرکے واقعہ کی اطلاع دی۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان کی بنیاد پر تھانے میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں