Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین ،بے قابو ٹرک نے 31 کاروں کو روند ڈالا ،15 ہلاک

بیجنگ۔۔۔شمالی مغربی چین میں بے قابو ٹرک قطار میں کھڑی 31 کاروں میں جا گھسا ۔ 15افراد ہلاک اور44زخمی ہو گئے۔  واقعہ ہفتہ و اتوار کی درمیانی رات پیش آیا ۔ ہیوی ڈیوٹی ٹرک ایکسپریس وے کی نیچے پہاڑی کی طرف جانیوالی پٹی پر ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا ۔ایک ٹال بوتھ پر قطار میں کھڑی کاروں سے جاٹکرایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 44زخمیوں میں سے 10کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔بگ ریگ ڈرائیور لی فنگ کو تفتیش کے لئے پولیس حراست میں لے لیا گیا۔سیمی ٹرالر لی کے آبائی شمال مشرقی صوبہ لیوننگ میں رجسٹرڈ تھا جو جائے حادثے سے دو ہزار کلومیٹر دور واقع ہے ۔کھلی شاہراہ پر لی کی پہلی مرتبہ ڈرائیونگ تھی ۔ چین میں ٹریفک حادثات عام ہیں جہاں ٹریفک قوانین کی اکثر خلاف ورزی کی جاتی ہے یا عملدرآمد نہیں کرایا جاتا۔

شیئر: