Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں ایرانی طیاروں کو فیول لینے سے روک دیا گیا

استنبول... استنبول کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر ایرانی طیاروں کو ایندھن بھرنے سے روک دیا گیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق ترک پٹرولیم کمپنی نے استنبول ائیر پورٹ سے ایندھن بھرنے کی اجازت نہیں دی ۔ایرانی طیاروں کو استنبول ائیر پورٹ پر ایندھن بھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایرانی ہوائی جہازوں نے ایندھن کم ہونے سے بعض مسافروں کی ٹکٹ بھی منسوخ کر دیں۔ پٹرولیم کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکی پابندیوں کے اعلان کے بعد ایرانی طیاروں کو تیل فراہم نہیں کرسکے گی۔ کمپنی امر یکہ کی جانب سے ترکی کو ایرانی پابندیوں میں استثنیٰ ملنے کے بعد آئندہ کی پالیسی وضع کرے گی۔

شیئر: