روم ۔۔۔جنوبی اطالوی جزیرہ سیسلی میں پالرمو کے گردونواح میں سیلاب سے ایک ہی خاندان کے 9افراد سمیت 10افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ خاندان کے ایک ، 3 اور 15برس کی عمر کے بچوں کی لاشیں ایک چھوٹے دریا کے نزدیک کاسل ڈیسیا علاقے میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ اسی خاندان کے تین دیگر افراد بچ نکلنے میں کامیاب رہے ، علاوہ ازیں ایک شخص کی لاش اس کی کار سے برآمد ہوئی جبکہ دو دیگر افراد لاپتہ ہیں ۔رواں ہفتے کے اوائل میں سیسلی میں سیلاب سے سڑکیں بند کردی گئی تھیں اور میئرز کی جانب سے سکول ، پبلک پارک اور انڈر پاسز بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ۔