خادم حسین رضوی کا ٹوئٹر اکاونٹ بلاک
اسلام آباد...سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے حکومت پاکستان کی درخواست پر تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کا ٹو ئٹر اکاونٹ بلاک کر دیا ۔ ان کا اکاونٹ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز بیانات جاری کرنے پر بند کیا گیا ہے۔ دریں اثناءتحریک لبیک کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ حکمران دلیل کے سامنے نہیں ٹہر سکتے۔ ٹوئٹر انتظامیہ سے اکاونٹ بند کرنے کی درخواست بزدلانہ اقدام ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ مولانا خادم حسین رضوی کا ٹوئٹر اکاونٹ بحال کیا جائے ۔