Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ کی نماز بعد اسکول پہنچنے پر طلبہ کی پٹائی

نئی دہلی۔۔۔۔شمال مشرقی دہلی کے کھجوری خاص کی تکمیر پورمیں واقع راجکیہ اسکول میں جمعہ کی نماز کی وجہ سے تاخیر سے اسکول پہنچنے پر اساتذہ نے طلبہ کی جم کر پٹائی کی ۔ اس واقعہ کا وڈیو وائرل ہونے پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ پولیس نے ایک بچے کی والدہ کی شکایت پر اسکول کیخلاف 75جے جے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق راجکیہ اسکول ( جی بی ایس ایس ایس) تکمیر پور میں 9ویں جماعت میں زیر تعلیم بچوں نے اہل خانہ کو بتایا کہ جمعہ کی نماز کے بعد اسکول پہنچنے میں تاخیر ہوگئی جس پر ان کی پٹائی کی گئی۔موقع پر موجود نامعلوم شخص نے طلبہ کی پٹائی کا وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردیا ۔طلبہ کے سرپرستوں نے جب اپنے بچوں کو وڈیو میں پٹائی ہوتے دیکھا تو شکایت کرنے اسکول پہنچے جہاں اسکول انتظامیہ نے انہیں ٹال دیا۔کھجوری خاص تھانے کی پولیس نے وڈیو قبضے میں لیکر واقعہ کی تحقیقات شروع کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - -تاج محل میں جمعہ کے علاوہ دیگر نمازوں پر پابندی
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: