Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجیو پلاسٹی کے بعد چیف جسٹس کی طبیعت بہتر، اسپتال سے فارغ

راول پنڈی:  سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اپنی انجیو پلاسٹی ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے چیف جسٹس کی طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے ۔
راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ جنرل (ر) اظہر کیانی نے چیف جسٹس کا معاینہ کیا اور چہل قدمی کروائی گئی۔ بعد ازاں سب کچھ نارمل ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس کو گزشتہ روز راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دل کی ایک بند شریان کو کھولا گیا۔
دوسری جانب چیف جسٹس کی بیماری اور عدم دستیابی کی وجہ سے سپریم کورٹ کے ججز روسٹر اور کاز لسٹ کو ایک دن کے لیے تبدیل کردیا گیا ہے اور بنچ ون کے اہم مقدمات بھی ڈی لسٹ کردیے گئے ۔
مزید پڑھیں:- - - - - اہم ملاقات میں اہم مشاورت

شیئر: