Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی نائب وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد...امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز منگل کو اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے ساتھ افغانستان میں امن مذاکرات اور دوطرفہ امورپر بات چیت کرینگی ۔ سر کاری ذرائع نے بتایا کہ وزارت خارجہ میں ہونے والے مذاکرات میں افغانستان سے متعلق حالیہ سفارتی کوششوں کے بارے میں گفتگو کی جائیگی ۔امریکی نائب وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں میں افغانستان میں صدر اشرف غنی سمیت دیگر رہنماوں کے ساتھ افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل سے متعلق تفصیلی مذاکرات کئے تھے ۔ایلس ویلز کا دورہ قطر میں طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کے بعد ہورہا ہے ۔

شیئر: