محمد عرفان شفیق۔ کویت
کویت میں شدید طوفانی بارش کا سلسلہ رات گئے سے علی الصبح تک بلا تعطل جاری رہا۔ شدید بارش سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے جسکے باعث تمام تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں ہنگامی طور پر تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ بارش کے رکنے تک کویت آنے والی تمام پروازوں کا رخ بحرین کی جانب موڑ دیا گیا۔ وزارت داخلہ، شہری دفاع اور پولیس کے ساتھ نوجوان بھی نکاسی آب کے لیے پرزور محنت کر رہے ہیں تاہم تمام بڑی شاہراوں کو پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ٹیلیویڑن اور ریڈیوعوام کو باخبر رکھنے کے لئے وقفے وقفے سے آگاہ کر رہے ہیں۔
-
کویت کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
#الكويت_تغرق احد العالقين يخرج من سيارته ويسبح في بحر الامطار pic.twitter.com/KpAZisSDAY
— Bu Abdullah (@khalid2004) ٦ نوفمبر ٢٠١٨
غرق منزل مواطن كويتي #الكويت_تغرق pic.twitter.com/3b06O1nbMl
— MA (@Kuwait2228) ٦ نوفمبر ٢٠١٨