Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان سے پہلے فواد چودھری زرداری اور مشرف کے گن گاتے تھے

کراچی:  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات کے دورہ کراچی کے دوران دیے گئے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی فواد چودھری ہیں جو کبھی آصف زرداری اور کبھی پرویز مشرف کی تعریف کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پر لگائے گئے الزامات کا جواب تو وہی دے سکتے ہیں تاہم وہ نجی محفل میں ہونے والی ملاقات میں ایسا کچھ نہیں کہتے۔
ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بے نامی اکاؤنٹس کی باتیں کرنے والوں کو علم ہونا چاہیے کہ خیبر پختونخوا سے بھی 10 ارب سے زائد کے بے نامی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔
عمران خان کے دورہ چین سے متعلق مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے لیے چین گئے تھے اور امید تھی کہ وہاں سندھ کے لیے کوئی بات ہوگی جبکہ توقع کے برعکس چین سے وزیراعظم کو کچھ نہیں ملا۔ عمران خان کی چین اور کنٹینر والی تقاریر ایک جیسی تھی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ نیب کی ویب سائٹ چیک کرلیں تو پتا چل جائے گا سب سے زیادہ کرپشن کہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  این آر او کی بات کون کررہا ہے نہیں معلوم، فواد چودھری کی باتیں ہیں، وہی جانیں۔
مزیدپڑھیں:- - - -’’معاہدے پر عمل ہوگا‘ شرپسندوں سے رعایت نہیں‘‘

شیئر: