Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’معاہدے پر عمل ہوگا‘ شرپسندوں سے رعایت نہیں‘‘

لاہور:  ٹی ایل پی کے وفد نے پنجاب حکومت سے معاہدے پر عمل کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے وفد نے گزشتہ شب وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیر قانون سے ملاقات کی اور فریقین کے مابین ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنوں کی 24 گھنٹے میں رہائی یقینی بنائی جائے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹی ایل پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق مقدمات ختم کیے گئے اور نہ ہی کارکنوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ جس پر صبوائی وزیر راجا بشارت نے مطالبات پر عمل کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کی قیادت سے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر قانون نے یہ بھی واضح کیا کہ شرپسندوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
مزید پڑھیں:-  - - - -شہباز شریف: ریمانڈ میں توسیع، نواز شریف سے ملاقات

شیئر: