Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرلڈ فش ود ویجیٹیبل کا لطف اٹھائیں

اجزاء۔
فش فلے۔ آدھا کلو
تیل ۔حسب ضرورت
لیموں کا رس۔ ایک کھانے کا چمچ
اورنج جوس۔ ایک چوتھائی کپ
مسٹرڈ پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
وویسٹر سوس۔ دو کھانے کے چمچ
سفید مرچ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
نمک ۔حسب ذائقہ
کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
میتھی۔ آدھا چائے کا چمچ (خشک)
اوریگانو ۔آدھا چائے کا چمچ
تورئی۔ ایک عدد
شملہ مرچ۔ ایک عدد
ٹماٹر۔ ایک عدد
پیاز۔ ایک عدد  درمیانی
ہرالوبیا۔ ایک پاؤ
ترکیب۔پہلے فش فلے کو بڑے بڑے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔اب ایک پیالے میں تیل، لیموں کا رس، اورنج جوس، مسٹرڈ پیسٹ، لہسن پیسٹ، وویسٹر سوس، سفید مرچ، نمک اور کالی مرچ شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں۔پھر اس میں خشک میتھی اور اوریگانو شامل کرکے فش کو میری نیٹ کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں۔اب تورئی، شملہ مرچ، ٹماٹر اور پیاز کے سلائس کرلیں۔ہرے لوبیا کو تھوڑے سے پانی میں اُبال لیں ۔ اب گرل پین آن کرکے مچھلی کے ٹکڑوں کو دونوں طرف سے اچھی طرح سے گرل کرلیں۔جب دونوں طرف سے سنہرا رنگ آجائے تو نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔اب تمام سبزیوں کو بچے ہوئے سوس میں میری نیٹ کرکے گرل کرلیں۔اب پلیٹر پر گرل کی ہوئی سبزی اور مچھلی رکھ کر سرو کریں۔
 
 

شیئر: