مصری فٹبالر صلاح کا مجسمہ مذاق بن گیا
شرم الشیخ: مصر کی فٹبال ٹیم اورانگلش فٹبال کلب لیورپول کیلئے کھیلنے والے فٹبال ا سٹار محمد صلاح کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنایا گیا مجسمہ شدید تنقید اور مذاق کا نشانہ بن گیا۔یہ مجسمہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ورلڈ یوتھ فورم میں پیش کیا گیا۔اس میں گول کے بعد محمد صلاح کے جشن منانے کا وہ معروف انداز دکھایا گیا ہے جس میں وہ ہاتھ پھیلا کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ صلاح سے کوئی مشابہت نہیں رکھتا بلکہ اسے دیکھ بعض فلمی کرداروں کی یاد آتی ہے۔ اس کا موازنہ گزشتہ سال مدیرہ ہوائی اڈے پر لگائے گئے کرسٹیانو رونالڈو کے مجسمے سے بھی کیا جا رہا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریںاور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں