سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے قریبی ساتھی انور مجید کی کرپشن کے نئے کیسز روزانہ سامنے آ رہے ہیں ۔ ماڈل گرل ایان علی نے بھی وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے اور عین ممکن ہے وہ زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جائیں۔ اس حوالے سے پاکستانی ٹویٹر صارفین نے کیا لکھا آئیے دیکھتے ہیں۔
ملک شکیل اعوان نے ٹویٹ کیا : ہماری معیشت، ترقی، خوشحالی، سکون اور اطمینان چھین کر سرے محل، لندن فلیٹ، دبئی میں جائیدادیں، بھارت میں کاروبار اور سوئٹزر لینڈ میں کھربوں روپے رکھنے والے نواز شریف اور زرداری آج جب قوم کی بات کرتے ہیں تو ہنسی آتی ہے۔
محمد بلال نے لکھا : زرداری کی ابھی تو صرف ایک چھوٹی سی چوری پکڑی گئی ہے . اگر اس کی سب چوریاں پکڑی جائیں تو پاکستان کا قرضہ اتر سکتا ہے۔
احمد خان کا کہنا ہے : زرداری صرف ایک چور ہی نہیں بلکہ جرائم پیشہ شخص ہے اور وہ جرائم پیشہ افراد کو اپنے ذاتی مفاد کے لئے لمبے عرصے سے استعمال کر رہا ہے۔
اقصیٰ جانباز نے ٹویٹ کیا : عوام بھوک پیاس سے مرتی رہی اور حکمران قومی خزانے کو لوٹ کر دوسرے ممالک میں اپنے محل بناتے رہے۔ وقت ہے کہ ان سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لی جائے۔
عابدہ منیر کا کہنا ہے : پیپلزپارٹی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ چوروں اور ٹھگوں کا ایک ٹولہ ہے۔
ضیاء کنڈی نے کہا : آؤ ان لوگوں کے خلاف ایک تحریک کا آغاز کریں جو بہت پاک صاف بن کر زرداری ، نواز شریف اور مشرف کی کرپشن اور قومی جرائم کا دفاع کرتے ھیں تاکہ انکو کوئی بندہ میڈیا پہ آکر بولنے والا نہ ملے۔
آفتاب آفریدی نے ٹویٹ کیا : آج صوبہ سندھ جن مشکلات سے دو چار ہے اس کی سب سے بڑی وجہ زرداری اور اس کا ٹولہ ہے۔
انجینئر عدیل صابر نے لکھا : آصف زرداری کے ساتھ مل کر انور مجید نے 29 جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ یہ انور مجید اور زرداری کی کرپشن کا ایک چھوٹا سا نمونہ ہے۔ مزید کیس ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔
سید حمزہ نے ٹویٹ کیا : اب وقت آگیا ہے کہ ہم کرپشن کے درخت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں تاکہ پاکستان کی معیشت پروان چڑھ سکے۔