Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ففتھ_جنریشن_وار

پاکستانی ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ دشمن قوتیں ملک میں مذہبی انتہا پسندوں ، لبرلز اور میڈیا کے ذریعے خانہ جنگی کروانا چاہتی ہیں لہذا پاکستانی عوام کو ہوشیار رہنا چاہیے اور ان کو قوتوں کے خلاف اپنے اداروں کے حق میں متحد ہو جانا چاہیے۔
عدنان مغل نے لکھا : ہماری قوم کو ملک کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں پر اپنا دماغ استعمال کرنا چاہیے۔پیسے لے کر میڈیا کی جانب سے ملک کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جو کہ بین الاقوامی طاقتوں کی سازش ہے۔ یہ طاقتیں پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتیں۔
روحیدہ ملک نے ٹویٹ کیا : پاکستان اس وقت دو گروہوں کے مابین پھنسا ہوا ہے جس میں ایک گروہ فسادی ملاؤں کا ہے اور دوسرا دیسی اور خونی لبرلز کا ہے۔ ان دونوں کا مقصد ہی پاکستان کو تباہ کرنا ہے۔
ثناء صائم راؤ نے لکھا : میڈیا کے لئے کڑی پالیسیاں بنانی چاہیے کیوںکہ یہ ففتھ جنریشن وار کا اہم ٹول ہے ۔ یہ عوام میں جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے کا باعث بن رہا ہے۔
عدنان مغل نے ٹویٹ کیا : ہمارے دشمنوں سے مستحکم اور ترقی کرتا ہوا پاکستان برداشت نہیں ہو رہا ہے۔
افضل کا کہنا ہے : ففتھ جنریشن وار میں یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستانی فوج اور عوام کے مابین غلط فہمیاں پیدا کر دی جائیں تاکہ فوج اپنے فرائض انجام نہ دے سکے اور دشمن اس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکیں۔
عابدہ منیر نے ٹویٹ کیا : کوئی کسی بھول میں نہ رہے ہم اپنی آرمی کے ساتھ تھے ، ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔
سید حمزہ نے کہا : اگر ہمارے ادارے کمزور ہوں گے تو ہمارا ملک کمزور ہوجائے گا اور دشمن یہ بات بخوبی جانتا ہے اسی لیے وہ پاکستانی اداروں کے خلاف سیاست کر رہا ہے۔
صنم بلوچ نے لکھا : پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ختم نہیں کر سکتی کیونکہ اللہ تعالی کی مدد ہمارے ساتھ ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں