ریاض ۔۔۔گزشتہ3روز کے دوران مملکت بھرمیں بارش کے باعث ڈیمز میں 80لاکھ مکعب میٹر پانی کا اضافہ ہوگیا ۔ مملکت بھر میں 223ڈیمز ہیں ۔ وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے ٹویٹر کے اپنے اکائونٹ پر واضح کیا کہ سب سے زیادہ پانی مدینہ منورہ کے ڈیمز میں جمع ہوا ۔ 40لاکھ مکعب میٹر پانی مدینہ منورہ کے ریکارڈ میں بھرا ۔ دوسرا نمبر حائل کا رہا جہاں 14لاکھ مکعب میٹر پانی ریکارڈ کیا گیا ۔