Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھتیس گڑھ: انتخابات کے دوران 6 کروڑ روپے کی نقدی برآمد

رائے پور۔۔۔۔چھتیس گڑھ کے چیف الیکشن افسر سبرت ساہو نے بتایا کہ پولیس اور الیکشن ٹیموں نے کل شام تک ریاست میں اسمبلی انتخابات کے دوران5 کروڑ 98 لاکھ 86 ہزار روپے سے زیادہ کی نقدی برآمد کی۔ رقم لے جانے والی گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کبیر دھام ضلع میں2گاڑیوں سے 2 کروڑ 66لاکھ روپے برآمد کئے گئے۔گشتی سیکیورٹی فورس اورمحکمہ آبکاری کی ٹیموں نے 80 لاکھ 22 ہزار روپے کی 51 ہزار472 لیٹر شراب، ایک کروڑ 76 لاکھ روپے مالیت کی نشہ آورادویات اور 3 کروڑ 86 لاکھ 70ہزار روپے نقد ،لیپ ٹاپ، گاڑی، کوکرز، ساڑیاں، ٹفن باکس اور دیگر سامان برآمد کیا۔ساہو نے بتایا کہ نقدی سمیت ابتک 10کروڑ 83لاکھ 53روپے کا سازوسامان ضبط کیاگیا۔ پولیس اور الیکشن ٹیموں کی تفتیشی مہم جاری ہے۔
مزید پڑھیں: - - - - -تلنگانہ میں ٹی آر ایس لیڈر کا پتھروں سے حملہ کرکے قتل ، حالات کشیدہ
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: