تاریخی شہر فیض آباد کا نام ’’ایودھیا‘‘کرنے پر چند مزاحیہ تبصرے
لکھنؤ۔۔۔۔ریاست میں بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی نے تاریخی مقامات کے نام تبدیل کرنے کا جوسلسلہ شروع کررکھا ہے وہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ گزشتہ دنوں تاریخی مغل سرائے اسٹیشن کا نام بدل کر پنڈ ت دین دیال اپادھیائے جنکشن رکھ دیا۔ اس کے بعد عالمی شہرت یافتہ تاریخی شہر الٰہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج کردیا۔اس کے 21روز بعد قدیم تاریخی شہر فیض آباد کا نام تبدیل کرکے ایودھیا رکھ دیا۔ شہروں کے نام دھڑا دھڑ تبدیل کئے جانے پر زندگی کے مختلف شعبوں سے منسلک افراد کی جانب مثبت و منفی اور مزاحیہ انداز میں تبصروں کا سلسلہ سوشل میڈیا پر جاری ہے۔رافیل نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ ’’جو لوگ شکایت کررہے ہیں کہ یوگی آدتیہ ناتھ جگہوں کے نام بدل رہے ہیں، انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ یوگی کا خود پہلے نام ’’اجے سنگھ وشٹ تھا۔شہلا رشید نے تحریر کیا کہ ’’یہ تحفہ ہم نے خود کو دیا ہے‘‘۔سبرت سوربھ نے فیض آباد کا نام تبدیل کئے جانے پر ٹویٹ کیا کہ ’’مودی جی گھی نکالنے کیلئے انگلی ٹیڑھی کرتے ہیں ،یوگی جی ڈبہ ہی گرم کردیتے ہیں۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں