Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری صدمے میں غیر سنجیدہ باتیں کررہے ہیں‘ فواد چودھری

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔ زرداری صاحب کو ہر بات غلط موقع پر یاد آتی ہے، وہ صدمے میں ہیں، اب وہ جیل جائیں یا کچھ اور کرلیں انہیں شہرت نہیں مل سکتی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کا جواب تو سابق حکومتیں (پیپلز پارٹی اور ن لیگ) ہی دے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو نواز شریف دور کے آڈٹ کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانا غیر سنجیدہ مطالبہ ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے حوالے سے سوال پر فواد چودھری نے کہا کہ چودھری نثار اور نواز شریف کے مابین معاملات ذاتی ہیں، اس پر کوئی بات نہیں کر سکتے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -پاکستان فوری معاشی بحران سے نکل گیا،اسدعمر

شیئر: