Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیض آباد کے بعد احمد آباد کا نام بدلنے کی تیاری

نئی دہلی ۔۔۔۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ریاستی وزارئے اعلیٰ کے درمیان بھی اپنی ریاست کے شہروں اور اسٹیشنوں کے نام بدلنے کا مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔ ابھی اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر دین دیال اپدھیائے جنکشن ، الٰہ آباد کا نام پریاگ راج اور فیض آباد ضلع کا نام اجودھیا کیا ہی تھا کہ گجرات کی بی جے پی حکومت نے احمد آباد کا نام بدل کر کرناوتی کرنے کی تجویز پیش کر دی اور کہا کہ اگر کوئی قانونی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی تو اسے احمد آباد کے بجائے کرناوتی نام سے پکارا جائے۔سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک شخص نے تحریر کیا کہ احمدآبا کا نام تبدیل کرنے کے ساتھ اگر ’’ناگپور‘‘کا نام بدل کر سانپ پور رکھ دیا جائے تو ملک میں آباد بعض کند ذہن افرادکو سہولت ہوسکتی ہے۔تاریخ پر نظر ڈالیں تومعلوم ہوگا کہ سلطان احمد شاہ نےتقریبا1411ء کے دوران کرناوتی کے قریب ایک نئے شہر کی بنیاد ڈالی جس کا نام احمد آباد رکھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -چھتیس گڑھ: انتخابات کے دوران 6 کروڑ روپے کی نقدی برآمد
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: