Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاست میں میوہ کھانے نہیں’’ سیوا‘‘کرنے آیا ہوں، وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ

رانچی۔۔۔۔وزیر اعلیٰ رگھوداس نے کہا کہ مختلف حکومتوں نے67برس میں رانچی کے صرف 3لاکھ 95ہزار گھروں تک بجلی پہنچانے کا کام کیالیکن بی جے پی حکومت نے 4سال میں13.2لاکھ بجلی کنکشن دیکر6لاکھ90ہزار13گھروں کو روشنی سے جگمگا دیااور رواں سال دسمبر تک 20اضلاع کے تمام مکانات میں بجلی فراہم کی جائیگی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے تمام شہروں اور گاؤں میں 2019ء  تک بلا انقطاع بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کا ہدف پورا کرلیا جائیگا۔ بجلی کی موجودگی سے گاؤں میں شہروں جیسی سہولتیں مہیا ہونگی۔وزیر اعلیٰ نے انگڑا کے وسیع و عریض میدان میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں ’’میوہ‘‘کھانے نہیں ’’سیوا‘‘کرنے آیا ہوں۔انہوں نے رانچی کو 100فیصد بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ بلا انقطاع 24گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 257سب اسٹیشن،78گرڈ سب اسٹیشن، نئے تار اور انڈر گراؤنڈ کیبل بچھانے کا کام مکمل کیا جائیگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں 1.32کروڑ ایل ای ڈی بلب نصب کرنے سے 684کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ سابق حکومتیں اگر ویلیو ایڈڈپاور پلانٹ قائم کرتیں تو بھاری مقدار میں کوئلہ باہر نہ بھیجا جاتا ۔آج بجلی کے معاملے میں خود کفیل ہوگئے ہوتے اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگیا ہوتا۔انہوں نے عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ 2022تک ریاست کے ہر فرد کے پاس اپنا مکان ہوگا۔
مزید پڑھیں:-  - - --تاریخی شہر فیض آباد کا نام ’’ایودھیا‘‘کرنے پر چند مزاحیہ تبصرے

 

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: