Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہی جلد کو رکھے جوان اور تروتازہ

دہی پروٹین ، کیلشیم ، وٹافور اور  بائیوٹکس سے بھرپور غذا ہے .  اسے ایک صحت بخش غذا  کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے جس سے جسم کو بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں  .  جسم کے دیگر اعضاءکے ساتھ ساتھ یہ جلد کےلیے بھی بے حد مفید ہے.   دہی میں لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے  جو جلدکو جوان اور تروتازہ رکھتا ہے .  اس سے جلد نرم وملائم ہو جاتی ہے .  دہی سے کیل مہاسے بھی ختم ہوتے ہیں اور رنگت صاف ہوتی ہے . جلد پر دہی کو باقاعدہ استعمال کرنے سے  جلد چمک دار ہوجاتی ہے اور چھائیاں دور ہو جاتی ہیں .  اسکن وائٹننگ کے طور پر دہی کو استعمال کرنے کے لیے  ایک سے دو چھوٹے چمچ دہی میں چند  قطرے لیموں کا رس شامل  کردیں  . لیموں کے رس میں موجود سٹرک ایسڈ جلد کی رعنائی مہیا کرے گا .  
جلد کو نرم وملائم بنانے کے لیے  چار بڑے چمچ دہی میں  ایک چھوٹا چمچ کوکو پاؤڈر  اور ایک چھوٹا چمچ شہد شامل کریں .   اب اس ماسک کو بیس منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں  پھر ہلکے  گرم پانی سے  چہرہ دھو لیں . 
اسکے علاوہ دہی میں  مسورکی دال کا پاؤڈر  اور نارنجی کے چھلکوں  کا مکسچر ہم وزن شامل کر کے لگایا جاسکتا ہے .  اسے پندرہ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں  . اگر آپ کی جلد خشک ہے تو شہد بھی شامل کر لیں .  جلد نرم و ملائم ہونے کے ساتھ ساتھ چمک دار بھی ہو جائے گی . 
دہی سے ایک زبردست اسکرب تیار کیا جا سکتا ہے  . دہی میں موجود  اسکربنگ خصوصیات  کی وجہ سے  اسکا مساج کرنے سے  اسکے مردہ خلیات صاف ہوجاتے ہیں .  دہی میں چاول کا پاؤڈر ملا کر گاڑھا سا پیسٹ بنالیں .  اس سے چہرے پر گولائی میں مساج کریں  . تھوڑی دیر بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں  . چاول کی جگہ جو کا آٹا بھی شامل کیا جا سکتا ہے . 

شیئر: