Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹیوپوروسس کی وجوہات اور بچاؤ

آسٹیوپراسس ہڈیوں  کی بیماری  ہے جس میں ہڈیاں کمزور اور بھربھرے پن کا شکار ہو جاتی ہیں . اس  بیماری کے باعث  جسم کی ہڈیاں باآسانی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں  ۔اکثر اوقات   بیماری کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے جب معمولی سی چوٹ لگنے پر ہڈی فریکچر ہوجاتی ہے ۔ ہڈی پر پڑنے والا معمولی دباؤ  ، مڑنا یا چوٹ لگنا  فریکچر کی وجہ بن سکتا ہے .  وزن میں کمی ، مناسب خوراک نہ لینا ، کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی ، بڑھتی عمر  ، اسٹیورائیڈز کا استعال اور سگریٹ نوشی اسکی عام وجوہات ہیں .  خواتین مردوں کے مقابلے میں اس بیماری سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں .  بڑھتی عمر کے ساتھ  جسم میں کیلشیم کی مقدار میں کمی  اور ہڈیوں کی کیلشیم جذب کرنے کی استطاعت میں کمی  ہڈیوں کی کمزوری کا سبب بنتی ہے .  اس بیماری سے محفوظ رہنے کی بہترین تدبیر یہ ہے کہ جوانی  میں صحت بخش طرز زندگی اپنایا جائے تاکہ بڑھاپے میں اس قسم کے مسائل سے بچا جا سکے .   جسمانی محنت و مشقت اورباقاعدہ ورزش  ہڈیوں کو مضبوط بنانے کےلیے ضروری ہے .  خود کو متحرک رکھ کر آپ  ہڈیوں کی کمزوری سے محفوظ رہ سکتے ہیں .  اسکے علاوہ خوراک پر توجہ دینا بہت اہم ہے . صحت بخش    اور کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور   غذاؤں   اور ڈیری مصنوعات  کے متواتر استعمال  سے اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے .   آسٹیوپوروسس کی روک تھام کے لیے کیشیم اور وٹامن ڈی سپلیمنٹس بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں . 
 

شیئر: