Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باہر بیٹھ کرامپائر پر تنقید آسان ہے ،پاکستانی امپائر احسن رضا

جمیکا: آئی سی سی پینل میں شامل پاکستانی امپائر احسن رضا کا کہنا ہے کہ باہر بیٹھ کر امپائرز کے فیصلوں پر انگلی اٹھانا بہت آسان ہے لیکن میچ کے دباو کا اندازہ صرف میدان میں کھڑے امپائر کو ہی ہوسکتا ہے۔پاکستانی امپائر کا کہنا ہے کہ ہرامپائر کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کا فیصلہ درست اور ریویو میں واپس نہ ہو کیونکہ کوئی بھی اس خفت سے دوچار نہیں ہونا چاہتا ۔ انہوں نے کہا تماشائیوں اور شائقین کیلئے آسان ہوتا ہے کہ وہ ہمارے فیصلوں پر انگلی اٹھائیں لیکن جب چند سیکنڈ میں کوئی فیصلہ کرنا ہو تو اس کے دباو کا کسی کو اندازہ نہیں ہوتا جبکہ تماشائیوں کے بے پناہ شور میں چند سکینڈز میں کوئی درست فیصلہ کرنا ہر مرتبہ ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ احسن رضا نے کہا کہ وہ بھی علیم ڈار کی طرح نام کمانے کے خواہشمند ہیں،میں نے اپنے امپائرنگ کیریئر کا آغاز علیم ڈار کے ساتھ کیا تھا، وہ ہم سب کیلئے رول ماڈل ہیں۔ ان جیسا بننا تو ناممکن ہے تاہم کوشش ہوگی کہ اس شعبے میں پاکستان کا نام بلند کرسکوں۔لاہور سے تعلق رکھنے والے احسن رضا ان دنوں ویسٹ انڈیزمیں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں ذمہ داریاں نبھانے کےلئے موجود ہیں، وہ واحد امپائر ہیں جو اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: