حائل ۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حائل کے دورے کے موقع پر یہاں نادار مقروض قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔اس فیصلے سے فوجداری مقدمات کے قیدی مستثنیٰ ہوں گے ۔ انہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق حائل کی جیلوں میں موجود ایسا کوئی بھی قیدی جو 10لاکھ ریال سے کم کے قرضوں پر قید ہو گا اسے رہائی مل جائیگی ۔ اس طرح کے تمام قیدیوں کے قرضے سرکاری خزانے سے ادا کئے جائیں گے ۔