گیلیکسی جے 4 کور کی تفصیلات لیک
سامسنگ کمپنی کے دوسرے اینڈرائیڈ گو اسمارٹ فون جے 4 کور کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ یہ فون کمپنی کے پچھلے اینڈرائیڈ گو اسمارٹ فون جے 2 کور کی نسبت زیادہ بہتر فیچرز کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، کواڈ کور پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا جائے گا ۔ فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ شامل ہوگا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپیئر آورز کی ہو گی اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہو گی۔کنکٹیویٹی کیلئے فون میں ایل ٹی ای ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ اور ایف ایم ریڈیو سپورٹ دی جائے گی البتہ این ایف سی سپورٹ کو فون کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔اسمارٹ فون کو نیلے ، کالے اور کوپر رنگ میں پیش کیا جائے گا۔ فون کی قیمت اور لانچنگ تاریخ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔