Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا فولڈایبل اسمارٹ فون متعارف‎

امریکی کمپنی رائل کی جانب سے فلیکس پائی نامی فول ایبل اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یہ فون دراصل اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کا امتزاج ہے ۔ فون کا ڈسپلے ٹیبلیٹ کی طرح بڑا دیا گیا ہے البتہ صارفین اسے فولڈ کر کے اسمارٹ فون کے سائز کے برابر کر سکتے ہیں۔ فون کا مکمل ڈسپلے 7.8 انچ کا ہے اور فولڈ کرنے کے بعد اس میں تین چھوٹی اسکرین سامنے آجاتی ہیں۔ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن پروسیسر ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون میں 16 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے شامل کیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3800 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کی ابتدائی قیمت 8999 یان ہے اور اسے دسمبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: