Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی این این کے صحافی پر وائٹ ہائوس کے دروازے بند

 واشنگٹن ۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیوز کانفرنس کے دوران صحافی کو عوام کا دشمن کہنے کے بعد وائٹ ہائوس نے سی این این کے رپورٹر کا پریس پاس منسوخ کردیا۔ وائٹ ہاس کی ترجمان نے جم اکوسٹا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہائوس اگلے نوٹس جاری کیے جانے تک صحافی کا پاس منسوخ کر رہا ہے۔ امریکی صدر آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کے اور ان کی انتظامیہ کی طرف آنے والے مشکل ترین سوالات کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم کسی صحافی کو نوجوان خاتون، جو وائٹ ہائوس کے انٹرن ہونے کی حیثیت سے اپنا کام کر رہی تھی، پر ہاتھ رکھنے کی اجازت کبھی نہیں دیں گے، یہ قابل قبول نہیں۔جم اکوسٹا نے سارہ سینڈرز کے بیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اس پر رائے دی کہ یہ جھوٹ ہے۔معاملے پر سی این این کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری سارہ سینڈرز نے جھوٹ کہا ہے۔پریس پاس کو مشکل ترین سوال پوچھنے پر منسوخ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سینڈرز نے جھوٹے الزامات لگائے اور ایسے واقعے کا ذکر کیا جو کبھی ہوا ہی نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ انوکھا فیصلہ ہماری جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، ہمارا ملک بہتر کا حقدار ہے۔ جم اکوسٹا کو ہماری پوری حمایت حاصل ہے۔

شیئر: