Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمی کا دورانیہ 50سال قبل کے مقابلے میں دگنا ہو گیا

    لندن- - - -عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی خبریں عرصے سے عام ہیں مگر برطانوی محکمہ موسمیات نے اپنی حالیہ رپورٹ میں یہ کہا ہے کہ ہمیں ان دنوں جس گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ کوئی عام گرمی نہیں ہے کیونکہ اس کا دورانیہ بہت زیادہ ہے اور اگر اعداد و شمار کی بات کہی جائے تو یقین کے ساتھ یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ اب سے 50سال قبل گرمی کا موسم جتنا طویل ہوتا تھا ان دنوں گرمی کا موسم اس سے دگنا طویل ہوتا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ خبر جاری کرتے ہوئے اہل برطانیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اب عیش و آرام اور راحت کے پرانے دن بھول جائیں تو اچھا ہے جب موسم سرد ، معتدل اور انتہائی خوشگوار ہوتا تھا۔
مزید پڑھیں:- -  - -آگ بجھانے والی پرانی گاڑی سیرو سیاحت کا ذریعہ بن گئی

شیئر: