ینبع۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ینبع میں پٹرول میں پانی ملانے والے اسٹیشن بند کرا دئیے۔ مقامی شہریوں نے شکایات درج کرائی تھیں کہ پٹرول پانی ملا کر فروخت کیا جا رہا ہے۔ جس سے ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے انسپکٹرز نے شکایات موصول ہونے پر متعلقہ مقام پہنچ کر پٹرول کے نمونے حاصل کئے۔ معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ شکایت درست تھی۔ پیٹرول میں پانی ملا ہوا تھا۔ وزارت نے پٹرول اسٹیشن سیل کر دیا۔ مالک کے خلاف تجارتی جعلسازی قانون کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔