حوثیوں نے الحدیدہ کے اسپتال کو فوجی اڈہ بنا دیا
الحدیدہ۔۔۔یمن کی سرکاری افواج کے الحدیدہ شہر میں داخل ہونے کے بعد حوثیوں نے اسپتالوں کو عسکری ٹھکانوں میں تبدیل کردیا۔یمن کی سرکاری افواج شہر کے جنوبی اور مشرقی حصوں سے الحدیدہ میں داخل ہوئیں۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے حوثی باغیوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ الحدیدہ شہر کے اسپتال کو عسکری مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے مشرقی الحدیدہ کے محلے ’’22مایو‘‘میں بڑے اسپتال کی چھت پر نشانے باز تعینات کررکھے ہیں۔ یہ انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس سے مریضوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔