Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کی35 پیشکش ٹھکرانے پرنوجوان نے لڑکی کو قتل کردیا

سومناتھ۔۔۔گجرات کے ضلع سومناتھ میں ایک سرپھرے نوجوان نے شادی کی 35 پیشکش ٹھکرانے والی لڑکی کو دھار دار آلے سے35وار کرکے قتل کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور والد سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ ونیشا کے والد نے ایف آئی آر درج کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم کشیپ ان کی بیٹی سے یکطرفہ پیار کرتا تھا۔ کشیپ نے ان کی بیٹی کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے ونیشا نے ٹھکرا دیا ۔اس کے باوجود کشیپ ، ونیشا کو بار بار فون اور میسیج کیاکرتا تھا۔گزشتہ روز کشیپ نے ونیشا کی دوست کی مدد سے اسے بلایااور شادی کی پیشکش کی تو ونیشا نے انکار کردیا جس پر طیش میں آکرکشیپ نے اس پر چاقو سے35وار کرکے  موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے کشیپ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی جانیوالے پھل سے لدے ٹرک سے 250 کروڑ کی ہیروئن ضبط
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: