امیتابھ بنے تنقید کا نشانہ
بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں اہلیہ جیا بچن اور اہلخانہ کےساتھ پھلجھڑیاں جلاکر سوشل میڈیا پر تصویرشیئر کی۔ امیتابھ کے مداحوں نے اس فعل کو ماحول دشمنی قراردیدیا۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق صارفین نے امیتابھ کی تصویر پر تبصروں میں تنقید کی۔امیتابھ کے ایک مداح نے لکھاکہ پھلجھڑیاں، پٹاخے جلانا بالکل بھی صحیح نہیں ۔ اس سے ماحول میں آلودگی بڑھے گی۔ دوسرے کمنٹس میں لکھا گیا کہ پٹاخے جلانا بند کریں۔ آپ ہمارے رول ماڈل ہیں، ہم آپ سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔