چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہی زندگی ہے، بہروز سبزواری
سینئر اداکار بہروز سبز واری نے کہا ہے کہ اب تک بے پناہ کام کیا اور مطمئن ہوں ۔اپنے سینئرز سے سیکھا ہے اور آج خود یہ ذمہ داری سر انجام دے رہا ہوں۔چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہی زندگی ہے اور جب آگے بڑھنے کی لگن ہو تو مشکل راستے بھی آسان ہو جاتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبز واری نے کہا کہ ہمیں دلیل اور مکالمے کے ذریعے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کے کلچر کو فروغ دینا ہوگااور موجودہ حالات میں حکومت کو اس پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔ اس کے لئے میڈیا کے ذریعے آگاہی دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے کریئر میں بے پناہ کام کیا ہے اور ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں۔مداحوں کی چاہت کانتیجہ ہے کہ اتنے سال گزر گئے اور اس میں کامیابی ہی کامیابی سمیٹی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ لگن سے کام کیا ہے اور میری تمام مشکلیں خود بخود آسان ہوتی چلی گئیں اور میں اپنے قریبی لوگوں کو بھی اسی کی تلقین کرتا ہوں۔