Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل فون کی بیٹری ٹائمنگ بڑھانے کا نسخہ مل گیا

لندن - - - اسمارٹ فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہوناآج کی دنیا کا بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے تاہم گوگل نے اس کی پیچھے چھپی وجہ بتادی ہے اور اس کا حل بھی بتایا ہے۔ اینڈرائیڈ ڈیو کانفرنس کے دوران کمپنی نے تسلیم کیا کہ آپریٹنگ سسٹمز اور ایپس میں ڈارک موڈ کی موجودگی بیٹری لائف کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ڈارک موڈ ایسا آپشن ہے جو کہ کسی آپریٹنگ سسٹم یا ایپ کی کلر اسکیم کو بلیک سے بدل دیتا ہے۔گوگل کی جانب سے جاری ایک تصویر میں بتایا گیا کہ ڈارک موڈ کا استعمال نارمل موڈ کے مقابلے میں یوٹیوب ایپ کو استعمال کرنے پر 43 فیصد کم بیٹری پاور استعمال کرتا ہے، نارمل موڈ میں اسکرین بہت زیادہ سفیدی استعمال کرکے بیٹری جلد خرچ کرتا ہے۔ اب اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم (اینڈرائیڈ پائی)اور متعدد ایپس کو ڈارک موڈ پر استعمال کرسکتے ہیں مگر متعدد ایسی اپلیکشنز بھی ہیں جن میں یہ آپشن موجود نہیں اور وہ مین کلر تھیم کے طور پر سفید رنگ کو ہی استعمال کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں:-  - - -چینی ساختہ ڈرون کریڈٹ کارڈ ہیکنگ کیلئے استعمال ہونے لگے

شیئر: