Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مندر کی تعمیر کیلئے 25 ہزار بجرنگ دل سینک بھرتی کئے جائیں گے،وشوہندوپریشد

لکھنؤ۔۔۔۔اجودھیا میں متنازعہ اراضی پر مندر کی تعمیر کے سلسلے میں جاری بیان بازی کے درمیان وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے اودھ کے علاقے میں 25 ہزار بجرنگ دل سینکوں کی نئی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ان کارسیوکوں کومندر کی تعمیر کاعہددلاکر ترشول سے لیس کیا جائیگا۔وشو ہندو پریشداودھ کے تنظیمی وزیر بھولیندر نے بتایا کہ نئے سینکوں(کارکنوں) کو رام مندر کی تعمیر کا عہد دلانے اور ترشول کی تقسیم کا سلسلہ 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔ بجرنگ دل کے عہد بستہ کارکنان ضرورت پڑنے پر سنتوں کے حکم پر کسی بھی وقت مندر تعمیر کرنے کیلئے اجودھیا روانہ ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ سے ملحق اودھ علاقے میں اب تک 10 ہزار بجرنگ دل کے نئے کارکنان ضروری کارروائی مکمل کرچکے ہیں جبکہ رام مندر کی تعمیر کیلئے 25 ہزار بجرنگ دل سینکوں کی نئی بھرتی کا ہدف رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -شملہ: سنگباری کا انوکھامقابلہ
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: