ولیعہد کے وژن نے ہمیں خطرات سے بچا لیا، سعودی سفیر
جدہ۔۔۔۔جرمنی میں متعین سعودی سفیرشہزادہ خالد بن بندر نے واضح کیا ہے کہ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن نے ہمیں بند گلی سے بچا لیا۔ان کے وژن نے مخالفین کی بہت ساری سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ اس ناکامی سے مملکت کے روایتی دشمن شہزادہ محمد بن سلمان سے خار کھائے ہوئے ہیں۔ شہزادہ خالد بن بندر نے جرمن جریدے ویلٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ شہزادہ محمد بن سلمان انتہائی نازک وقت میں برسراقتدار آئے۔ ہم لوگ آبادی میں ہیبتناک شرح نمو کے باعث بند گلی کی طرف بڑھ رہے تھے۔