مسجد الحرام کے 6مؤذن بحال
مکہ مکرمہ۔۔۔۔مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے 2ماہ سے عائد پابندی حرم شریف کے مؤذنوں پر سے اٹھالی۔ انتظامیہ نے حرم شریف کے 6معطل مؤذنوں کو زبانی طور پر بندش ختم کرنے کی اطلاع دیدی ہے البتہ انہیں مقررہ ہدایات کی پابندی کی ضرورت سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔یہ مؤذن آج پیر سے حرم شریف میں اذان دینا شروع کردینگے۔نظام الاوقات جاری کردیا گیا۔