تیج پرتاپ بانسری بجائیں، لالو کا خاندان ایشوریہ کے ساتھ؟
پٹنہ۔۔۔سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور اہل خانہ نے واضح کیاکہ وہ ایشوریہ کے ساتھ ہیں اور تیج پرتاپ یادو ورندابن میں بانسری بجائیں۔ذرائع کے مطابق تیجسوی یادو کی لالو پرساد سے ملاقات کے بعد واضح ہوگیا کہ تیج پرتاپ کی فکرکئے بغیر خاندان آگے بڑھے گا۔تیجسوی نے جو کچھ کہا وہ لالو پرساد کے کہنے کے مطابق تھا کہ جب تیج پرتاپ کو خاندان کی فکر نہیں تو اہل خانہ کو ان کی فکر کیوں ہو؟تیجسوی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خاندان کی فکر نہیں، جو ہوگا دیکھا جائے گا۔ اس کیلئے ہر طرح سے تیار ہیں۔ہمیں ملک کی فکرکرنے کی ضرورت ہے۔لالو خاندان کی یہ کوشش ہے کہ تیج پرتاب کی جانب سے طلاق کے معاملے کومیڈیا میں زیادہ نہ اچھالا جائے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تیج پرتاپ کی شادی زبردستی نہیں بلکہ تمام کام بحسن و خوبی انجام دیئے گئے تھے۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں