Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وعدہ خلافی کرنیوالے بی جے پی رکن اسمبلی کو گاؤں والوں نے باہر کا راستہ دکھایا

    ستنا - - - - بی جے پی سے عوام کی ناراضی کوئی نئی بات نہیں ۔اکثروبیشتراس کےرہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ کو لوگوں کی ناراضی کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔  مدھیہ پردیش کے ستنا اسمبلی حلقہ کے بی جے پی امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی شنکرلال تیواری نےعوام سے رابطہ قائم کرنےکیلئے یہاں پہنچے تو ستنا شہر کے وارڈ نمبر 4بگہہ میں مشتعل ہجوم نے علاقے سے باہر نکال دیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شنکر لال تیواری نے جتنے بھی وعدے کئے اسے آج تک پورا نہیں کیا لہذاعلاقے کے لوگوں نے ناراض ہوکر انہیں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے سے روک دیااور باہر کا راستہ دکھایا۔
مزید پڑھیں:- - - - -آندھرا پردیش :’ ’نائٹی‘‘ پہننے پر 2000 روپے جرمانہ؟

 

شیئر: