Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’عمران خان کی کابینہ میں کرپشن؟‘‘

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر اور میری کابینہ پر الزامات لگائے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ باتیں کرنے اور پگڑیاں اچھالنے سے کوئی کام نہیں ہوگا بلکہ کرپشن اگر ہوئی ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی کابینہ میں دیکھیں تو انہیں کرپشن نظر آ جائے گی۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں میڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کا سب کو علم ہے، اس کیس میں جان نہیں ہے تاہم الزامات کے حوالے سے جوابات جمع کرا دیے ہیں۔ آیندہ سماعت پر قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا پتا چل جائے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نیب ایک کالا قانون ہے، اسے ختم ہونا چاہیے۔ شہباز شریف کو ایک کیس میں بلا کر دوسرے میں گرفتار کیا گیا جبکہ اب سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف رمضان شوگرملز کا کیس بنا دیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -جعلی اکاؤنٹس کیس: تحقیقاتی ٹیم کو دو ہفتوں کی مہلت

شیئر: