Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانیت نوازی

12نومبر2018ء پیر کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار البلاد کا اداریہ نذر قارئین

    سعودی عرب مصیبت زدہ اقوام کی مدد سے متعلق اپنے انسانیت نواز پیغام پر عمل پیرا ہے۔ شاہ سلمان مرکزبرائے امداد و انسانی خدمات ایک مربوط پروگرام کے تحت عظیم الشان انسانی خدمات انجام دے رہا ہے۔شاہ سلمان مرکز قیادت راشدہ کی تائید و حمایت پر متعدد ممالک میں مصیبت زدگان کی مدد میں لگا ہوا ہے۔ عالمی برادری بھی مرکز کے اس عمل کو قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے ۔ اس حوالے سے تازہ ترین اقدام انڈونیشیا کے ’’پالو‘‘شہر میں زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے کیا گیا۔
    شاہ سلمان مرکز کی شکل میں مملکت کی انسانیت نواز ی کے مظاہر مختلف علاقوں میں مختلف شکلوں میں اجاگر ہورہے ہیں۔ یمنی فوج کی نصرت بھی اس کے زریں سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ برادر یمنی عوام اور یمن کی آئینی حکومت کی مدد کے حوالے سے شاہ سلمان مرکز جو کچھ کررہا ہے وہ مملکت کی انسانیت نوازی کا روشن باب ہے۔ حوثی باغیوں کو لگام لگانے میں بھی یہ عمل موثر ثابت ہورہا ہے۔ حوثی باغی ایران کے عیارانہ عسکری بازوکی حیثیت رکھتے ہیں۔ ایرانی ملا یمن اور خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کیلئے حوثیوں کو استعمال کررہے ہیں۔ ایرانی حکمراں خانہ جنگیوں اور فرقہ وارانہ فتنوں کی آگ بھڑکا کرخطے میں اپنا اثرونفوذ پھیلا رہے ہیں۔ سعودی عرب ایرانی ملاؤں کو ان کے اس منصوبے سے روکنے کیلئے میدان میں ہے۔سعودی عرب کی کوشش ہے کہ حوثی باغی بین الاقوامی قراردادوں ، قومی مکالمہ کانفرنس کے فیصلوں اور خلیجی فارمولے کے مطابق یمن کے سیاسی حل کو قبول کرلیں۔

مزید پڑھیں:- - - -انسانی حقوق کی سعودی رپورٹ

شیئر: