آگرہ۔۔۔۔اتر پردیش کے شہر آگرہ میں بندروں نے خوف و ہراس کا ماحول برپا کررکھا ہے۔بندروں کے کاٹنے ، گھروں اوربازاروں میں لوگوں کے ہاتھوں سے کھانے پینے کی اشیاء چھیننے کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آگرہ کے رنکتا علاقے میں واقع کچھارا ٹھوک کالونی میں مقیم آٹو رکشہ ڈرائیور کی اہلیہ اپنے شیرخوار بچے آروش کو گود میں لئے بیٹھی تھی کہ بندر اچانک کمرے میں گھس آیااور بچے کی گردن منہ میں دباکرپڑوسی کی چھت پر چڑھ گیا۔نیہا کی چیخ و پکار سن کر کالونی کے لوگ جمع ہوگئے ۔بندرہجوم کا شور و غل سنکر بچہ چھت پر چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا۔اہل خانہ نے بچے کو فوراًنجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔لوگوں نے بتایا کہ اس سے قبل بندر نے ایک 14سالہ لڑکی کو حملہ کرکے لہو لہان کردیا تھا۔ سب انسپکٹر اتبیر سنگھ نے بتایا کہ بندر کے حملے میں بچے کے سر اور گلے میں گہرے زخم آئے ۔لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ایک نومولود بچے کو بندروں نے بری طرح بھنبھوڑ ڈالا تھا تاہم اسے موت کے منہ میں جانے سے بچالیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -گواہاٹی ہوائی اڈے پر 2کروڑ کا سونا ضبط
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں