جونپورمیں’’ دون ایکسپریس ٹرین‘‘ حادثہ سے بال بال بچ گئی
جونپور۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع جونپور میں منگل کی صبح گیٹ مین کی کمال ہوشیاری اور چابکدستی کی وجہ سے دہرادون سے ہاوڑا جانیوالی دون ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہونے بال بال بچ گئی۔لکھنؤ، وارانسی ریلوے ڈویژن پر گوڑیلا پھاٹک کے قریب ریلوے لائن ٹوٹی ہوئی ہوئی تھی ۔ گیٹ مین ریلوے لائن ٹوٹی دیکھ کر ریل کی پٹری پر دوڑتا ہوا 700میٹردور جاکر ادھر سے آنیوالی ٹرین کو روکنے میں کامیاب ہوگیا ۔ریلوے پٹری ٹوٹنے کی وجہ سے متعدد ٹرینیں تعطل کا شکار ہوگئیں۔شاہ گنج سے فیض آباد جانے والی کسان ایکسپریس کو شاہ گنج اسٹیشن پر روک دیا گیا، بریلی سے وارانسی جانیوالی پسنجر ٹرین کو مالی پور میںرکنے کی ہدایت دی گئی۔اطلاع ملتے ہی ریلوے کے اعلیٰ حکام اوراہلکاروں کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کرریلوے لائن کی اصلاح و مرمت کی اور تقریباً ڈیڑھ دوگھنٹے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی۔ریلوے حکام نے اطلاع دینے والے راج کمار چوہان کو نقد انعام سے نوازا اور شکریہ ادا کیا۔