ڈینم ملبوسات کافیشن کی دنیا میں راج
ڈینم سے بنے ملبوسات اگر چہ مغربی تہذیب کا حصہ مانے جاتے ہیں تاہم مشرقی سماج میں بھی انکی مقبولیت سےانکار نہیں کیا جا سکتا . اگر یہ کہا جائے کہ ڈینم پاکستانی ملبوسات کا عام حصہ ہیں تو غلط نہیں ہوگا . جینز ، جینز جیکٹ اور جمپ سوٹ یا شرٹس وغیرہ کو نوجوان لڑکے لڑکیاں ںبہت سہولت والا لباس مانتے ہیں . یہ لباس مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ وضع دار بھی ہوتا ہے . اور چونکہ دیگر ایمبرائیڈڈ اور فینسی ملبوسات کی طرح نازک اور مہنگا نہیں ہوتا لہذا خریدنے میں بھی آسان اورپہننے اور سنبھالنے میں بھی . لہذا عام دنوں میں زیب تن کرنے کے لیے یہ ایک بہترین آپشن ہے جس پر مکمل انحصار کیا جا سکتا ہے . اگر ڈینم جیکٹ کی بات کی جائے تو اس کے بغیر سردیوں کا موسم ادھورا محسوس ہوتا ہے . ڈینم شرٹس اور ڈینم کرتی بھی فیشن میں اِن ہیں . ڈینم کی اچھی بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی طرح کے لباس کے ساتھ مشرقی انداز میں بہت خوبی سے اپنایا جا سکتا ہے . آپ فراک پہنیں یا ساڑھی ، ڈینم جیکٹ سے آپ کا لباس ایک خوبصورت اور منفرد تاثر پیش کرنے لگے گا . اور آپ کی شخصیت کا بہت ہی خوبصورت انداز میں اظہار ہوگا . بس اپنے ملبوسات سے ایسا دلچسپ انداز ترتیب دیں جو آپ کی شخصیت ، فیشن اور اسٹائل کا عکس بن جائے .