سرد موسم میں ہاٹ اینڈ سور سوپ کے مزے لیں
اجزاء۔
چکن ہڈی والا 500 گرام
چکن بون لیس۔300گرام
پانی۔ 2 لیٹر
پیاز۔ایک عدد
گاجر۔ 2عدد
ادرک۔ 50 گرام
لہسن۔3جوئے
ہرا پیاز۔15گرام
تیز پات۔ 5گرام
ثابت کالی مرچ۔ 10 عدد
بند گوبھی۔ 250گرام
نمک۔حسبِ ضرورت
چینی ۔1 چائے کا چمچ
چکن پاؤڈر۔1کھانے کا چمچ
چلی سوس۔ 1چائے کاچمچ
سرکہ۔ حسبِ ذائقہ
سویاسو س۔1کھانے کے چمچ
انڈے کی سفیدی۔ 2عدد انڈے
کارن فلور۔4کھانے کے چمچ
ترکیب۔ایک پین میں پانی لیں اوراس میں چکن ہڈی والا ڈال کر پیاز ،گاجر(ایک عدد) ،ادرک، لہسن ، ہرا پیاز ،تیز پات اور ثابت کالی مرچ ڈا ل کر تیس منٹ تک پکالیں اور یخنی تیار ہونے پر چھان لیں۔ اب ایک پین میں تیا ر کی ہوئی یخنی(ایک لیٹر ) لیں اوراس میں گاجر (ایک عدد)بند گوبھی ، نمک،کالی مر چ پاؤڈر ،چینی چکن پاؤڈر چلی سوس ،سرکہ ،سویا سوس اُبلا ہوا چکن ،انڈے کی سفیدی ڈال کر دو منٹ تک پکالیں ۔
اب اس میں کا رس فلور ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکا لیں ۔مزیدار چکن ہاٹ اینڈ سورسوپ تیار ہے ۔