Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24گھنٹوں کے دوران 147حوثی ہلاک

ریاض ۔۔۔ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں اور ان کے قبضے سے الحدیدہ کو آزاد کرانے والے یمنی فوجیوں کے درمیان شدید معرکوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران147حوثی مارے گئے اور دسیوں زخمی ہو گئے ۔ یمنی وزارت دفاع کے ماتحت ’’ستمبر نیٹ ‘‘ ویب سائٹ کے فیڈ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الحدیدہ آپریشن کے آغاز سے لیکر اب تک 350سے زیادہ حوثی مارے جا چکے ہیں ۔ 

شیئر: